برطانیہ، ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین شائر میں بالمورل کیسل میں ہوا تھا

1881586
برطانیہ، ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

برطانیہ میں 8  ستمبر کو فانی  دنیا سے کوچ کرنے والی ملکہ الزبتھ  دوئم  کی یاد میں ملک بھر میں  ایک منٹ کے لیے  احترام ً خاموشی اختیار کی گئی۔

96 سال کی عمر میں    وفات پانے  والی ملکہ الزبتھ  کی  یاد میں   ترکی کے مقامی وقت کے مطابق کل رات  10 بجے ایک منٹ کے لیے ملک گیر خاموشی اختیار کی گئی۔

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس اور ان کے شوہر ہوگ اولیری نے ملکہ کی زندگی اور ان  میراث پر غور کرنے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ نمبر 10 کے سامنے خاموشی کے ایک لمحے میں شرکت کی۔

انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین شائر میں بالمورل کیسل میں ہوا جہاں پر وہ  گرمیوں کی  تعطیلات  گزار رہی تھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں