روسی افواج سے تقریباً 400 بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ انہوں نے خارکیف کے علاقے کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آج تک تقریباً پورا  خارکیف کا     علاقہ روسیوں سے آزاد ہو چکا ہے

1880331
روسی افواج سے تقریباً 400 بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ روسی افواج سے تقریباً 400 بستیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے قوم سے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ انہوں نے خارکیف کے علاقے کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج تک تقریباً پورا  خارکیف کا     علاقہ روسیوں سے آزاد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر، یوکرینی وہ کام کرنے میں کامیاب ہو گئے جو بہت سے لوگوں کے خیال میں ناممکن تھا۔ آپریشن کے پہلے دن، ہماری فوجیں 19 کلومیٹر آگے بڑھیں۔ 5 دنوں کی لڑائی میں، 110 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ مجموعی طور پر، تقریباً 400 بستیوں کو قبضے سے آزاد کرایا گیا۔ اس علاقے میں باقی 150 ہزار یوکرینی باشندے  اب  دوبارہ  سے عام محفوظ زندگی بسر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرینی  اور غیر ملکی صحافیوں کو آزاد کرائے گئے علاقوں تک رسائی حاصل  کرلی گئی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ دنیا کو اس تباہی کو دیکھنا چاہیے، اس درد کو محسوس کرنا چاہیے جو روس نے یوکرینیوں کو پہنچایا ہے۔

انہوں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روسی فوج نے Kryvyi Rih شہر میں Karachunivske ڈیم کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، یوکرین کے رہنما نے کہا کہ اس ڈیم کی کوئی فوجی اہمیت نہیں ہے لیکن  روسی افواج نےسول  شہریوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر  حملوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا تھا۔  



متعللقہ خبریں