فن لینڈ: ہم ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں

بلاشبہ ہم ترکیہ کی طرف سے ایجنڈے پر لائے گئے موضوعات پر ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں: وزیر اعظم سانا میرین

1879381
فن لینڈ: ہم ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں

فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا میرین نے کہا ہے کہ، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت درخواست کے بعد ترکیہ کے ظاہر کردہ اندیشوں کے معاملے میں، ہم ترک حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں۔

میرین نے، فرانس کے شہر سٹرازبرگ  میں یورپی پارلیمنٹ  کے کابینہ اجلاس سے خطاب کے بعد، یورپی پارلیمنٹ کی سربراہ 'رابرٹا میٹسولا' کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

 پریس کانفرنس سے خطاب میں، فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے لئے پیش کردہ درخواست اور ترکیہ کے ساتھ تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں،  انہوں نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہم ترکیہ کی طرف سے ایجنڈے پر لائے گئے موضوعات پر ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور طے شدہ اتفاقِ رائے کی بنیادوں پر مل کر کام کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں