یورپ میں انرجی کے بھاری نرخ، اٹلی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے

بھاری بِلوں کی وجہ سے اٹلی میں کاروباری مراکز اور دکان مالکان نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دئیے

1878552
یورپ میں انرجی کے بھاری نرخ، اٹلی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے

روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یورپ میں جاری توانائی بحران اور نتیجتاً بھاری بِلوں کی وجہ سے اٹلی میں کاروباری مراکز اور دکان مالکان نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دئیے ہیں۔

دارالحکومت روم میں ایک کیفیٹیریا  کی مالک نے "بِل آ گیا" کے اعلان کے ساتھ نیا  بِل لٹکا کر اپنے گاہکوں کو موجودہ بِل اور گذشتہ سال کے بِل میں 3 گنا اضافے سے باخبر کیا۔

کیفیٹیریا کی مالک لارا رامونی  نے اطالوی ذرائع ابلاغ کے لئے جار ی کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بِلوں میں تقریباً تقریباً 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ بِل 900 یورو سے بڑھ کر 2 ہزار 600 یورو تک پہنچ گئے ہیں۔ ہمیں  دو افراد کو کام سے نکالنا  پڑاہے۔ ہم، کیفیٹیریا میں  صرف ایک روشنی جلاتے ہیں لیکن وہ کافی نہیں ہوتی۔ حکومت کی طرف سے مدد ضروری ہو گئی ہے۔ ہم ہر روز اس خوف کے ساتھ کام شروع کرتے ہیں کہ کہیں اگلے مہینے دکان بند ہی نہ کرنی پڑ جائے۔ یہ صورتحال ہمارے لئے دوسری کورونا وائرس وباء ہے"۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کی تنظیم' کونفارٹیگیاناٹو '  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " انرجی کے بڑھتے ہوئے بھاو 35 لاکھ سے زائد ملازمین والے 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے  کاروباری مراکز  کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔  ان کاروباری مراکز  کا فراہم کردہ روزگار روزگار  کی کُل شرح کے 20،6 فیصد کے برابر ہے"۔



متعللقہ خبریں