حملوں میں شدت کا خطرہ،یوکرین نے جوہری ری ایکٹر بند کر دیا

خیال رہے ماہ فروری سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دونوں ملک ایک دوسرے پر جوہری پلانٹس پر بمباری کا الزام لگاتے رہے ہیں

1878431
حملوں میں شدت کا خطرہ،یوکرین نے جوہری ری ایکٹر بند کر دیا

یوکرین کے روس کے زیر قبضہ علاقے میں قائم جوہری  ری ایکٹر کو فوری طور پر مکمل  بند کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ کسی قسم کی ممکنہ جوہری حادثے اور تباہی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جوہری پلانٹ کے قریب کی آبادیوں کے لوگوں کو علاقہ خالی کر دینے کا کہا ہے تاکہ وہ ہر طرح کے خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے علاقے کو غیر فوجی بنانے کا بھی کہا تھا ۔

خیال رہے ماہ فروری سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دونوں ملک ایک دوسرے پر جوہری پلانٹس پر بمباری کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

دوسری جانب، یوکرینی جوہری  ری ایکٹر کے نگراں نےآج بہت سویرے اس  ری ایکٹر کو بند کرنے کی اطلاع دی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق تین بجکر اکتالیس منٹ پر زاپوریا ری ایکٹر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پاور یونٹ نمبر چھ سے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی۔

یوکرین کی طرف سے  گزشتہ بدھ کے روز ہی روسی زیر قبضہ علاقے کے مقامی رہائشیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقہ خالی کر جائیں۔ تاکہ محفوظ رہ سکیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کی طرف سے یہ اپیل کی گئی کہ اس  ری ایکٹر کے ارد گرد کے علاقے کو غیر فوجی بنا دیا جائے۔

اس صورت حال میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پلانٹ کو مکمل بند کرننے کے لیے پاور یونٹ نمبر 6 سے منقطع کر دیا جائے اور اسے محفوظ انداز میں ' کولڈ شٹ ڈاون ' کی طرف لایا جائے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب بھی کافی زیادہ خطرہ موجود ہے جس کے بعد  ری ایکٹر کو مجبورا ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر پر لانا ہو گا۔



متعللقہ خبریں