برطانیہ کی کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ، چارلس ملک کے نئَ بادشاہ بن گئے

شاہی خاندان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکہ الزبتھ کا انتقال سکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ آج سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں۔ بتایا گیا کہ ملکہ کی میت کو  آج دارالحکومت لندن  منتقل کردیا جائے گا۔

1877707
برطانیہ کی کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ، چارلس ملک کے نئَ بادشاہ بن گئے

 برطانیہ کی کی ملکہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

شاہی خاندان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ملکہ الزبتھ کا انتقال سکاٹ لینڈ کے بالمورل کیسل میں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ آج سہ پہر بالمورال میں انتقال کر گئیں۔

بتایا گیا کہ ملکہ کی میت کو  آج دارالحکومت لندن  منتقل کردیا جائے گا۔

21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہونے والی الزبتھ 6 فروری 1952 کو اپنے والد کی وفات پر ملکہ بنی اور 2 جون 1953 کو ایک سرکاری تقریب کے ساتھ ان کی تاج پوشی کی گئی تھی۔

70 سال کے ساتھ، ملکہ برطانیہ کی تاریخ میں "سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ " کا خطاب رکھتی تھی۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد ان کے 73 سالہ بیٹے چارلس نے تخت سنبھال  لیا ہے اور وہ  برطانیہ کے  نئے  بادشاہ بن  گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں