یورپی ممالک کی پابندیوں کےباوجودروس کی توانائی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ: وزیر اعظم میخائل میشوسٹن

ماسکو فنانس فورم میں اپنی تقریر میں، میشوسٹن نے روسی معیشت کے بارے میں جائزہ  پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ  روس میں صارفین کی طلب میں  بہت کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت نئی حقیقتوں کے مطابق ڈھال رہی ہے

1877608
یورپی ممالک کی پابندیوں کےباوجودروس کی توانائی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ: وزیر اعظم میخائل میشوسٹن

روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے روسی توانائی کے وسائل پر پابندیوں کے باوجود روس کی توانائی کی آمدنی میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماسکو فنانس فورم میں اپنی تقریر میں، میشوسٹن نے روسی معیشت کے بارے میں جائزہ  پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ  روس میں صارفین کی طلب میں  بہت کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیشت نئی حقیقتوں کے مطابق ڈھال رہی ہے۔ کچھ سست روی یقیناً ناگزیر تھی، لیکن اتنی تباہ کن نہیں تھی جیسا کہ شروع کرنے والوں نے سمجھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  روسی معیشت جنوری سے جولائی کے عرصے میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد سکڑ گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2009 کے بحران میں معیشت میں سکڑاؤ 7 گنا زیادہ تھا۔ اس وقت کوئی بیرونی پابندیاں نہیں تھیں لیکن اس وقت سکڑاو ایک فیصد کے لگ بھگ ہے ۔

میشوسٹین نے روس کی توانائی کی برآمدی آمدنی میں اضافے کی طرف بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ہماری توانائی کی برآمدات کو محدود کرنے کی کوشش کے نتیجے میں ہمارے بجٹ میں تیل اور گیس کی آمدنی میں تقریباً 50 فیصد قدرتی طور پر  اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں