خارکیف کے بعض علاقے دوبارہ حاصل کر لیئے گئے ہیں:یوکرینی صدر
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین فوج کا شکریہ ادا کرتےہوئے بتایا کہ خارکیف سے ہمیں اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ خارکیف کے علاقے میں بعض علاقوں پر یوکرین کا دوبارہ قبضہ ہو چکا ہے ۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین فوج کا شکریہ ادا کرتےہوئے بتایا کہ خارکیف سے ہمیں اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
یوکرینی صدر نے بتایا کہ اس وقت بعض علاقوں پر یوکرین کا پرچم دوبارہ لہرا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب خبریں ملی ہیں کہ یوکرینی فوج نے خارکیف میں روسیوں کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں۔
اس سلسلے میں بعض تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن میں خارکیف کے ایک دیہات میں یوکرینی فوج کی طرف سے سابقہ سویت یونین کا پرچم اتارتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج جنوب مشرقی خارکیف میں واقع ولو خوف نامی دیہات میں بھی داخل ہو چکی ہے۔
متعللقہ خبریں

روس کے حملے روکنے کےلیے یوکرین کو مزید اسلحہ چاہیئے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ ہمیں روسی حملوں کو روکنے کے لیے مزید اسلحے کی ضرورت ہے