جرمنی: ہم یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم نہیں کر سکتے

اب، جرمن مسلح فورسز کے ڈپووں سے، یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد ممکن نہیں رہی: وزیر دفاع کرسٹین لیمبرکٹ

1874649
جرمنی: ہم یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم نہیں کر سکتے

جرمنی کی وزیر دفاع کرسٹین لیمبرکٹ نے کہا ہے کہ اب، جرمن مسلح فورسز کے ڈپووں سے، یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد ممکن نہیں رہی۔

کرسٹین لیمبرکٹ نے کل،دارالحکومت برلن کے جوار میں واقع قصبے میسے برگ میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ" بحیثیت وزیر دفاع مجھے اعتراف کر لینا چاہیے کہ اس وقت  جرمن مسلح افواج  اس حد تک پہنچ گئی ہیں کہ جہاں وہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی نہیں کر سکتیں۔ آنے والے دنوں میں قومی دفاع کو خطرے میں ڈالے بغیر یوکرین کے لئے اسلحے کی امداد ممکن نہیں ہو سکے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کے خلاف دفاع کی خاطر جرمن مسلح افواج کے ڈپووں سے یوکرین کو اسلحے کی امداد دی گئی ہے۔ اس امداد کے دوام کی صورت میں جرمن مسلح افواج اپنے قومی دفاع اور اتحاد کے دفاع کی ضمانت میں مسائل کا سامنا کر سکتی ہیں"۔

واضح رہے کہ روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ شروع کر دیا تھا



متعللقہ خبریں