اٹلی: 2024 تک ہم روسی گیس پر انحصار مکمل طور پر ختم کر دیں گے

اٹلی کے نئے قدرتی گیس منصوبے مکمل ہونے کی صورت میں 2024 تک ہم روسی گیس پر انحصار مکمل طور  پر ختم کر دیں  گے: وزیر اعظم ماریو ڈراگی

1872019
اٹلی: 2024 تک ہم روسی گیس پر انحصار مکمل طور پر ختم کر دیں گے

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے کہا ہے کہ 2024 کےموسم خزاں تک ہم روس کی قدرتی گیس پر انحصار مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔

ماریو ڈراگی نے ایک تقریب سے خطاب میں 24 فروری سے جاری یوکرین۔روس جنگ کی وجہ سے بڑھتے ہوئے انرجی مسائل پر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اٹلی کے نئے قدرتی گیس منصوبے، متوقع مدت میں، مکمل ہونے کی صورت میں 2024 کے موسم خزاں تک ہم روسی گیس پر  انحصار مکمل طور  پر ختم کر دیں  گے۔

ڈراگی نے کہا ہے کہ "یہ قومی سلامتی کے لئے ایک بنیادی ہدف ہے کیونکہ روس گیس کو  ، یوکرین اور یورپی  اتحادیوں کے خلاف ، ایک جیو پولیٹک اسلحے کے طور پر استعمال کرنے سے بالکل نہیں ہچکچا رہا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے، الجزائر سے آذربائیجان تک، رسد میں اضافے کے لئے نئے سمجھوتے کئے ہیں۔ گذشتہ سال ہم نے قدرتی گیس کا 40 فیصد  روس سے درآمد کیا تھا لیکن رواں سال میں یہ درآمد کم ہو کر نصف رہ گئی ہے"۔

وزیر اعظم ماریو ڈراگی کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز اور کنبوں پر قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے یورپی یونین کو روس سے درآمد کردہ گیس کی انتہائی قیمت کی حد  متعین کرنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں