3 مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ

وزارت قومی دفاع کی جانب سےایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اناج کی کھیپ کے دائرہ کار میں، آج صبح تک کل 3 بحری جہاز روانہ ہوئے، 2 یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سےاور 1 پیوڈینی پورٹ سے۔ اس کےعلاوہ، یوکرین سے 1 جہاز اور یوکرین جانے والے 5 جہازوں کا آج معائنہ کیا جائے گا

1872112
3 مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ

اناج کی ترسیل کے دائرہ کار میں، 3 مزید بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے روانہ  ہوگئے ہیں۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اناج کی کھیپ کے دائرہ کار میں، آج صبح تک کل 3 بحری جہاز روانہ ہوئے، 2 یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ سے اور 1 پیوڈینی پورٹ سے۔ اس کے علاوہ، یوکرین سے 1 جہاز اور یوکرین جانے والے 5 جہازوں کا آج معائنہ کیا جائے گا۔

بحیرہ اسود سے محفوظ خوراک کی نقل و حمل کے قیام کے لیے 22 جولائی کو صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی موجودگی میں استنبول دولمابا ہچے  محل میں صدارتی دفتر میں یوکرین اور روس کے ساتھ "استنبول اناج کے معاہدے" پر دستخط کیے گئے تھے۔

جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر، جو بحیرہ اسود سے اناج کی مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لیے قائم کیا گیا تھا، استنبول میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں 27 جولائی کو فعال ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں