روس قابل اعتبار اتحادی نہیں رہا، ہم توانائی کے متبادل وسائل کی تلاش میں ہیں: شُولز

روس اب قابل اعتبار اتحادی نہیں رہا۔ ہمارا ملک روس کی قدرتی گیس پر انحصار ختم کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے: چانسلر اولاف شُولز

1871132
روس قابل اعتبار اتحادی نہیں رہا، ہم توانائی کے متبادل وسائل کی تلاش میں ہیں: شُولز

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ روس اب قابل اعتبار اتحادی نہیں رہا۔ ہمارا ملک روس کی قدرتی گیس پر انحصار ختم کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔

شُولز نے تین روزہ دورہ مونٹریال کے پہلے دن کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی، روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کے لئے توانائی کے نئے وسائل  تک رسائی کے لئے ہر ممکنہ حد تک تیزی سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس قابل اعتبار اتحادی نہیں ہے اس نے غیر حقیقی تکنیکی وجوہات پیش کر کے یورپ کے لئے گیس کی ترسیل کم کر دی ہے۔

چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ کینیڈا گرین ہائیڈروجن  کے فروغ کے لئے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، امید ہے کہ ہم اس شعبے میں باہمی تعاون میں اضافہ کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں