ہالینڈ: سینکڑوں افغان ہالینڈ لے جائے جانے کے منتظر ہیں

نقل مکانی کے منتظر 496 افراد میں سے 256 تاحال افغانستان سے نہیں نکل سکے جبکہ باقی ماندہ  مہاجرین اطراف کے ممالک میں ہالینڈ پہنچائے جانے کے  منتظر بیٹھے ہیں: ووپکے ہوکیسٹرا

1868116
ہالینڈ: سینکڑوں افغان ہالینڈ لے جائے جانے کے منتظر ہیں

افغانستان سے مزید 496 افغان ہالینڈ منتقلی کے منتظر ہیں۔

ہالینڈ کے وزیر خارجہ 'ووپکے ہوکیسٹرا' نے  افغانستان پر طالبان کی حاکمیت کے دوسرے سال کے موقع پر ہالینڈ اسمبلی  کے لئے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ابھی  مزید 496 افغان ہالینڈ  لے جائے جانے کے منتظر ہیں۔

جولائی 2021 سے لے کر اب تک 2 ہزار 299 افراد کو افغانستان سے ہالینڈ لے جایا جا چُکا ہے، نقل مکانی کے منتظر 496 افراد میں سے 256 تاحال افغانستان سے نہیں نکل سکے جبکہ باقی ماندہ  مہاجرین اطراف کے ممالک میں ہالینڈ پہنچائے جانے کے  منتظر بیٹھے ہیں۔

انخلاء کے منتظر افغانیوں کی اکثریت ہالینڈ مشنوں کے مقامی، سکیورٹی و مترجم،   ملازمین اور ان کے کنبوں پر مشتمل ہے۔

ہالینڈ ذرائع ابلاغ کی خبروں میں  افغانوں کے انخلاء کے معاملے میں سُستی اور ملک سے نکالے جانے والے افغانوں کے غیر محتاط  انتخاب  کی وجہ سے حکومت پر تنقید کی گئی ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پولیس  'یوروپول'  کے لئے کام کرنے والے 10 افغانوں کو ہالینڈ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں