اٹلی کے شمال مغربی شہر ساوونا کے قریب جنگل میں آگ

طالوی  خبر رساں  ایجنسی کی خبر  کے مطابق  Savona کے شہر Villanova d'Albenga اور Arnasco کے درمیان جنگلاتی علاقے میں لگنے والی آگ دو روز تک نہیں بجھا سکی اور صورتحال تشویشناک ہے

1865367
اٹلی کے شمال مغربی شہر ساوونا کے قریب جنگل میں آگ

اٹلی کے شمال مغربی شہر ساوونا کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ میں 120 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل  کردیا گیا ہے  تاہم آگ پر  ابھی تک  قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

اطالوی  خبر رساں  ایجنسی کی خبر  کے مطابق  Savona کے شہر Villanova d'Albenga اور Arnasco کے درمیان جنگلاتی علاقے میں لگنے والی آگ دو روز تک نہیں بجھا سکی اور صورتحال تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ آگ لگنے سے کچھ گھر جل  چکے ہیں جبکہ ، کچھ گھروں کے  شعلوں کی زد میں  ہونے کی وجہ سے   120 افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا  ہے۔

آگ پر  قابو پانے کے لیے زمین سے 60 فائر فائٹرز اور ہوا سے 3 فائر فائٹنگ طیاروں نے حصہ لیا ہے۔

علاقے  میں شاہراوں  اور ریلوے لائین سے   آمدورفت میں خل پڑا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں