اگر کشیدگی بڑھی تو مداخلت کریں گے: نیٹو

نیٹو  کی کوسوو میں متعین فوج   نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوسوو میں کشیدگی بڑھی تو ہم مداخلت کریں گے

1861777
اگر کشیدگی بڑھی تو مداخلت کریں گے: نیٹو

نیٹو  کی کوسوو میں متعین فوج   نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوسوو میں کشیدگی بڑھی تو ہم مداخلت کریں گے۔

 نیٹو کے مطابق، شمالی کوسوو میں سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں KFOR فوری مداخلت کےلیے تیار ہے ۔

یاد رہے کہ کوسوو میں آباد سربوں سمیت ہر قومیت کو آج سے کوسوو کے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا پابند بنایا  جانا تھا  جس کے خلاف بطور احتجاج سربوں نے گزشتہ روز شمالی کوسوو کے  سرحدی راستے بند کر دیئے تھے۔

 اس صورتحال پر کوسوو میں  سائرن بجنے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی تھیں۔

حکومت نے اب  اپنے اس فیصلے کو 1 ماہ کےلیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 سربیا سن 2008 میں یک طرفہ طور پر خود مختاری کا اعلان کرنے والی ریاست کوسوو کو اپنا حصہ سمجھتا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں