روسیوں نے یوکرین کے قیدی   موجود ہونے والے  اولینیوکا جیل پر بمباری کی ہے، یوکیرین

اقوام متحدہ کوں درجنوں یوکرینی اسیر فوجی ہلاک ہونے والے  اولینیوکا جیل پر حملے  کی بنا پر روس کے خلاف رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے، کولیبا

1861479
روسیوں نے یوکرین کے قیدی   موجود ہونے والے  اولینیوکا جیل پر بمباری کی ہے، یوکیرین

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ روسیوں نے یوکرین کے قیدی   موجود ہونے والے  اولینیوکا جیل پر بمباری کی ہے۔

کولیبا نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ  اقوام متحدہ کوں درجنوں یوکرینی اسیر فوجی ہلاک ہونے والے  اولینیوکا جیل پر حملے  کی بنا پر روس کے خلاف رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے۔

"میں اقوام متحدہ سے درخواست کرتا ہوں، جس نے ازووسٹال سے یوکرائنی فوجیوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کی، روس کی اولینیوکا جیل پر بمباری کی سخت مذمت کرے اور اس گھناؤنے جرم کے تمام حقائق کو ظاہر کرنے کے لیے خطے کا دورہ کرے۔"

دوسری جانب روس کا موقف ہے کہ زیرِ بحث جیل پر یوکرین کی افواج نے بمباری کی  ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اعلان کیا کہ یوکرینی فوج کی اولینیوکا بستی کے قریب اس جیل پر جہاں یوکرینی فوجیوں کو رکھا گیا تھا، امریکی ساختہ ہائی پرفارمنس آرٹلری راکٹ سسٹم HIMARS سے میزائل حملہ کیا گیا۔

کونا شینکووف کا کہنا ہے کہ  حملے میں  اسیر 40 یوکیرینی فوجی ہلاک جبکہ 75 زخمی ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں