فرانسیسی صدر کی مصری صدر سے پیرس میں ملاقات، اہم معاملات پر غور

ملاقات میں یوکرین کی جنگ اور معیشت، توانائی اور عالمی غذائی شعبوں میں اس جنگ کے نتائج پر قابو پانے کے طریقوں پر غور

1858569
فرانسیسی صدر کی مصری صدر سے پیرس میں ملاقات، اہم معاملات پر غور

صدر فرانس  ایمانوئل  میکرون نے  صدر مصر عبدالفتح الا سیسی سے پیرس میں ملاقات کی۔

فرانسیسی صدارتی پیلس  ایلیسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت پیرس میں میکرون اور سیسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یوکرین کی جنگ اور معیشت، توانائی اور عالمی غذائی شعبوں میں اس جنگ کے نتائج پر قابو پانے کے طریقوں پر غور کیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا اور لیبیا کے اتحاد اور آزادی کی حمایت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مصر اور فرانس کے صدور نے موسمیات  کے مسئلے سمیت زیر غور آنے والے  تمام مسائل پر تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔



متعللقہ خبریں