اطالوی صدر سرگیو ماتاریلا نے  وزیراعظم ماریو ڈریگی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا

تقریباً 23 بلین یورو مالیت کے اقتصادی امدادی پیکج پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ہونے والی رائے شماری میں   ماریو ڈریگی حکومت کے اتحادی  ایم 5 ایس  کے حصہ نہ لینے کے باعث توانائی کی قیمتوں نے ملک میں حکومتی بحران کو جنم  دے دیا

1855317
اطالوی صدر سرگیو ماتاریلا  نے  وزیراعظم ماریو ڈریگی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا

اطالوی صدر سرگیو ماتاریلا نے اپنا استعفیٰ  پیش کرنے والے  وزیراعظم ماریو ڈریگی کا استعفیٰ قبول نہیں کیا  ہے۔

تقریباً 23 بلین یورو مالیت کے اقتصادی امدادی پیکج پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ہونے والی رائے شماری میں   ماریو ڈریگی حکومت کے اتحادی  ایم 5 ایس  کے حصہ نہ لینے کے باعث توانائی کی قیمتوں نے ملک میں حکومتی بحران کو جنم  دے دیا۔

سینیٹ میں ووٹنگ میں M5S کے ووٹ کے بغیر  ہی  قبول کیے جانے والے پیکیج کے بعد   حکومت کی قیادت نہیں کر تے ہوئے  مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

ماریو ڈریگی نے سینیٹ میں ووٹنگ کے بعد تقریباً ایک گھنٹے تک صدر سرگیو ماتریلا سے ملاقات کے بعد کابینہ کا اجلاس  طلب کرلیا۔

وزارتِ عظمیٰ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ماریو ڈریگی نے کابینہ کے اجلاس میں اپنے وزراء سے خطاب میں  اپنے  استعفیٰ کو   صدر سرگیو ماتریلا  کو پیش کرنے سے آگاہ کیا۔

ماریو ڈریگی  کی مخلوط حکومت نے 13 فروری 2021 کو، نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت اور معاشی بحران کے حالات میں قومی اتحاد کی حکومت کے اختیارات سنبھالے تھے۔

حکومت کو پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی 10 سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔



متعللقہ خبریں