یونان کی ریڈ وارنٹ سے مطلوب یشام آیافے کو اعزازی شہریت
22 جون کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے اس فیصلے پر یونانی صدر کیترینا سکیلاروپولو اور وزیر داخلہ ماورودیس ووریڈیس نے دستخط کیے ہیں
یونان نے غیر قانونی آن لائن جوئے اور سٹے بازی کی ویب سائٹ کے قیام اور انتظام کے لیے ریڈ وارنٹ سے مطلوب یشام آیافے کو اعزازی شہریت عطا کی ہے۔
22 جون کو سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے اس فیصلے پر یونانی صدر کیترینا سکیلاروپولو اور وزیر داخلہ ماورودیس ووریڈیس نے دستخط کیے ہیں۔
حکومتِ یونان کے اس فیصلے میں آیافے کی یونان کے لیے "انتہائی اہم خدمات" سر انجام دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس نے یونان میں اپنی سرمایہ کاری کے ساتھ ملکی معیشت میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔
استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی درخواست پر ترکی میں سٹے بازی کی غیر قانونی کارروائیوں کے دائرہ کار میں مارچ 2019 میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیکیورٹی کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان کے مطابق، غیر قانونی آن لائن جوئے اور سٹے بازی کی ویب سائٹ کے قیام اور انتظام کے بارے میں یشام آیافے کو یونانی انٹرپول یونٹس نے 28 فروری 2019 کو ترکی کے حوالے کرنے کے مقصد سے گرفتار کیا تھا۔
ملزم کی ترکی کے حوالے کرنے کے لیے حکومتِ ترکی نے یونانی وزارت انصاف سے درخواست کی تھی۔
متعللقہ خبریں
یوکرین کو ممکنہ طور پر جنگ کے آغاز سے ابتک کے کٹھن ترین حالات کا سامنا ہے، مارک روٹ
روس، نیٹو اور فن لینڈ کے لیے پورے یورپ میں اور اس سے آگے تک براہ راست اور اہم خطرہ ہے، صدرِ فن لینڈ