امریکی طیارہ بردار بحری جہاز سے لڑاکا طیارہ سمندر میں جا گرا

F/A-18 سپر ہارنیٹ جیٹ ہیری ایس ٹرومین 8 جولائی کو بحیرہ روم میں تیز  آندھی  اور شدیدبارش کے باعث  بحری جہاز سے سمندر میں جا گرا

1854437
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز سے لڑاکا طیارہ سمندر میں جا گرا

امریکہ کے بحیرہ روم میں گشت کرنے والے ہیری ایس ٹرومین  طیارہ بردار  بحری جہاز  پر کھڑا ایف۔18 اے لڑاکا طیارہ شدید آندھی کے باعث  سمندر میں جا گرا۔

امریکی بحریہ کی 6ویں فلیٹ کمانڈ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا کہ F/A-18 سپر ہارنیٹ جیٹ ہیری ایس ٹرومین 8 جولائی کو بحیرہ روم میں تیز  آندھی  اور شدیدبارش کے باعث  بحری جہاز سے سمندر میں جا گرا ۔

بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اسوقت پیش آیا جب   بحری  جہاز میں ایندھن بھر ا جا رہا تھا، غیر متوقع  نا مساعد موسمی حالات کے باعث  پیش آنے والے اس واقع میں ایک فوجی کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ٹرومین کیریئر ٹاسک گروپ دسمبر سے بحیرہ روم میں تعینات ہے۔



متعللقہ خبریں