کوہ الپ کی ایک چوٹی سے برف کا تودہ گرنے سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی

ہلاک شدگان میں سے 9 اطالوی اور 2 چیکین  شہری تھے

1854195
کوہ الپ کی ایک چوٹی سے برف کا تودہ گرنے سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی

پہاڑی سلسلے الپ کے  اٹلی کے حصے   میں  واقع  مارمولادا چوٹی  سے  برف کا تودہ گرنے سے  ہلاکتوں کی تعداد 11 تک ہو گئی ۔

اطالوی  نیوز  ایجنسی  آنسا نے امدادی  ٹیموں کے  حوالے سے  اپنی خبر میں  اطلاع دی ہے کہ گزشتہ اتوار کو  مارمولادا  چوٹی پر  پیش آنے والے اس المیہ میں  لا پتہ ہونے والے مزید ایک  شخص کی نعش کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ جس  کے بعد اس حادثے میں مجموعی  جانی نقصان 11 تک ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے 9 اطالوی اور 2 چیکین  شہری تھے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ تین جولائی کو مارمولادا  چوٹی  سے  برف کا تودہ ٹوٹتے ہوئے نیچے گر گیا تھا۔ اور اس دوران پہاڑ پر  چڑھنے والے کوہ پیماوں کا ایک گروہ  تودے تلے دب گیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں