یوکیرینی صدر زیلنسکی ایک ہپیرو ہیں، ان کی کاوشوں کو سلام ہو، بورس جانسن

جانسن نے ملاقات کے دوران یوکرین کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا

1853642
یوکیرینی صدر زیلنسکی ایک ہپیرو ہیں، ان کی کاوشوں کو سلام ہو، بورس جانسن

وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے  برطانوی   وزیر اعظم بورس جانسن نے    یوکیرینی صدر  زیلنسکی کے لیے یہ الفاظ صرف کیے ہیں،"تم ایک ہیرو ہو"۔

وزیر اعظم بورس جانسن، جو کہ  منگل سے اپنی پارٹی کے استعفوں کے بعد کل اپنے  عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے نے  ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جانسن نے ملاقات کے دوران یوکرین کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ضرورت پڑنے تک برطانیہ یوکرین کو دفاعی امداد فراہم کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اناج کی ناکہ بندی کو ختم کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ اسی رفتار سے کام کرتے رہیں گے۔ صدر نے ملکی  آزادی، دوستی اور یوکرینی عوام کے لیے  اعلی خدمات پر  زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا۔

بتایا گیاہے کہ برطانوی وزیر اعظم نے ملاقات کے اختتام پر ولادیمیر زیلنسکی سے کہا کہ "آپ ایک ہیرو ہیں، ہر کوئی آپ سے پیار کرتا ہے"۔



متعللقہ خبریں