اٹلی:ہائکنگ کرنے والوں پر برفانی تودہ آن گرا،6 افراد ہلاک

یہ واقعہ شمال مشرقی اٹلی میں الپس پہاڑی سلسلے میں واقع مارمولادا پہاڑیوں پر پیش آیا ہے، جہاں برفانی تودے کا ایک ٹکڑا  وہاں  ہائیکنگ کیلئے موجود ایک گروپ پر آگرا، جس کے نیچے دب کر کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے

1851305
اٹلی:ہائکنگ کرنے والوں پر برفانی تودہ آن گرا،6 افراد ہلاک

اٹلی کے شمالی پہاڑی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

اطالوی  خبر ایجنسی ANSA کے مطابق ،یہ واقعہ شمال مشرقی اٹلی میں الپس پہاڑی سلسلے میں واقع مارمولادا پہاڑیوں پر پیش آیا ہے، جہاں برفانی تودے کا ایک ٹکڑا  وہاں  ہائیکنگ کیلئے موجود ایک گروپ پر آگرا، جس کے نیچے دب کر کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے

امدادی حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

اطالوی حکام کی جانب سے حادثہ میں ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ہیلی کاپٹرز، درجنوں الپائن امدادی ماہرین اور کتوں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے کا واقعہ گزشتہ کئی روز سے جاری ملک میں گرمی کی لہر کے باعث پیش آیا ہے، گزشتہ روز  پہاڑی سلسلے میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ان دنوں اٹلی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو خشک سالی کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں