کوپن ہیگن کے شاپنگ مال پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

مقامی ادارہ پولیس ترجمان سورن تھامس کےمطابق یہ واقعہ  اماگار نامی علاقے میں واقع ای شاپنگ مال میں پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے

1851271
کوپن ہیگن کے شاپنگ مال پر مسلح حملہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

 ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس انسپکٹر سورین تھامسن نے صحافیوں کو بتایا کہ 22 سالہ شہری کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے جن میں سے دو کا تعلق سویڈن سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ اس حملے میں کوئی اور بھی ملوث ہے، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ہوائی اڈے اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے،

فیلڈز مال میں کل 140 دکانیں اور ریستوران ہیں اور یہ دارالحکومت کے نواح میں، یہ سب وے لائن کے قریب ہے جو اسے شہر کے مرکز سے ملاتی ہے۔

ڈنمارک کے شاہی خاندان نے ایک استقبالیہ بھی منسوخ کر دیا جس کی میزبانی ولی عہد شہزادہ فریڈرک نے کرنا تھی۔

حکام کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں