اسپین میں نیٹو سربراہی اجلاس کا آغاز

سربراہی اجلاس سے پہلےحکومتی اورمملکتی سربراہان نےفیملی تصویربنوائی ہے۔ فوٹو شوٹ کےدوران صدررجب طیب ایردوان اور امریکی صدرجو بائیڈن سے ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات   کے بعد دونوں رہنماؤں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے ساتھ مل کر صحافیوں کو پوز دیا

1849730
اسپین میں نیٹو سربراہی اجلاس کا آغاز
nato liderler zirvesi1.jpg
nato liderler zirvesi2.jpg
nato liderler zirvesi aile fotografi.jpg
nato liderler zirvesi.jpg
nato liderler zirvesi1.jpg
nato liderler zirvesi2.jpg
nato liderler zirvesi aile fotografi.jpg
nato liderler zirvesi.jpg

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں نیٹو رہنماؤں کا سربراہی اجلاس شروع  ہوگیا ہے۔

سربراہی اجلاس سے پہلے حکومتی اور مملکتی سربراہان نے فیملی تصویر بنوائی ہے۔

فوٹو شوٹ کے دوران صدر رجب طیب ایردوان  اور امریکی صدر جو بائیڈن  سے  ملاقات  ہوئی ہے۔  ملاقات   کے  بعد دونوں رہنماؤں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کے ساتھ مل کر صحافیوں کو پوز دیا۔

بعد دونوں رہنما برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے پاس گئے اور کھڑے کھڑے  ان سے بات  چیت کی۔

یوکرین کے بارے میں پہلے سیشن کے آغاز میں اپنی تقریر میں، نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے سربراہی اجلاس میں کہا کہ نیٹو کو زیادہ مسابقتی دنیا میں مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے جہاں روس اور چین جیسی آمرانہ حکومتیں قواعد پر مبنی حکم کو چیلنج کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد کے نئے روڈ میپ    اسٹریٹجک تصور دستاویز  کے  نئے ورژن  کو قبول کیا جائے گا۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ اتحاد کی ڈیٹرنس اور دفاع کو مضبوط کریں گے، اور نیٹو کے دروازے کھلے  رکھتے ہوئے  فن لینڈ  اور  سویڈن کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

اسٹولٹنبرگ نے  کہا کہ اس کانفرنس میں  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی رہنماؤں سے خطاب کریں گے اور یوکرین کے لیے ایک جامع امدادی پیکج پیش  کیا جائے گا۔

اس سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا، "ہم جو فیصلے  کریں گے  وہ اگلے 10 سالوں کے لیے ہماری صلاحیت اور ہمارے وسائل کے استعمال کا تعین  کرے گا۔ ہم دنیا کو  دکھائیں گے کہ ہم توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔

سہہ فریقی   میمورنڈم پر دستخط کرنے پر ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے سانچیز نے کہا کہ "ان دونوں ممالک کا نیٹو میں داخلہ ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں