جرمنی: ہم یوکرین کو اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے

اپنے دفاع کے لئے یوکرین کو جتنی مقدار میں اور جتنے عرصے کے لئے  اسلحے کی ضرورت ہو گی ہم  فراہم کرنا جاری رکھیں گے: چانسلر اولاف شُولز

1849745
جرمنی: ہم یوکرین کو اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے

جرمن چانسلر اولاف شُولز نے کہا ہے کہ ہم، سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

چانسلر شولز نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ  میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یہ ہمارے لئے نہایت اہم چیز ہے۔ دونوں ممالک نیٹو اتحاد سے بہت ہم آہنگ ہیں"۔

شُولز نے یوکرین کے لئے  انسانی و مالی امداد  میں اضافی طور پر مزید اسلحے کی ترسیل  کا وعدہ کیا اور کہا ہے کہ "ہم اس تمام اسلحے کوکہ جس کی اس وقت یوکرین ضرورت محسوس کر رہا ہے  تیار حالت میں رکھیں گے ۔ اپنے دفاع کے لئے یوکرین کو جتنی مقدار اور جتنے عرصے کے لئے  اسلحے کی ضرورت ہو گی ہم  فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔

جرمن وزیر دفاع کرسٹین لامبریخٹ  نے بھی کہا ہے کہ جرمنی، یوکرین کو مزید  3 عدد' پینزر ہابٹز  ہوٹزر ' فراہم کرے گا۔

لامبریخٹ نے مزید کہا ہے کہ جرمنی 15 ہزار فوجیوں کے ساتھ  نیٹو  ہائی الرٹ فورس کے ساتھ تعاون کرے گا۔

واضح رہے کہ جرمن فوج کے اسٹاک میں موجود  40 کلو میٹر مسافت پر مار کرنے والی ان ہیوی توپوں میں سے اس وقت تک یوکرین کو  7 عدد توپیں  فراہم کی جا چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں