یوکیرین کے شاپنگ مال پر روسی وحشیانہ حملے ایک جنگی جرم ہے، عالمی سربراہان

روسی صدر اور اس کے  ذمہ داروں کو  اس کا حساب چکانا ہو گا

1849029
یوکیرین کے شاپنگ مال پر روسی وحشیانہ حملے ایک جنگی جرم ہے، عالمی سربراہان

جی۔7  سربراہان نے  یوکیرینی شہر کریمنچوک  میں ایک شاپنگ مال پر روسی میزائل کے  حملے کو "جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

جرمنی میں جاری جی۔7 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے  شاپنگ مال پر اس مذموم حملے کی  شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وحشیانہ حملے   میں  اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں  کے سوگ میں ہم یوکیرین کے شانہ بشانہ ہیں۔   بے گناہ شہریوں     کو نشانہ بنانا جنگی جرم کے مترادف ہے۔ روسی صدر اور اس کے  ذمہ داروں کو  اس کا حساب چکانا ہو گا۔

یوکیرین کو مالی،  انسانی اور فوجی  امداد فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے سربراہان  کا کہنا تھا کہ ہم روس کی یوکیرین کے خلاف اس بے معنی اور وحشیانہ جنگ کے خاتمے تک  سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ   مذکورہ شاپنگ مال پر روسی میزائل حملے  میں  16  شہری ہلاک جبکہ 59 زخمی ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں