یوکرین کے شاپنگ مال پر روسی حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ  ایک شاپنگ مال  پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوگئے

1848903
یوکرین کے شاپنگ مال پر روسی حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ  ایک شاپنگ مال  پر روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 58 افراد زخمی ہوگئے ۔

خبر کے مطابق،   زیلنسکی نے ٹیلی گرام  پر اپنے پیغام میں بتایا کہ یوکرین کے شہر کریمین چُوک کے شاپنگ مال" ایم اسٹور" پرX-22 قسم کا روسی میزائل  TU-22M3  جنگی طیارے کے ذریعےداغا گیا جس کے متعلق یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 58  افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم  مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

یوکرینی صدر کا خیال ہے کہ  مال میں حملے کے وقت تقریباً ایک ہزار افراد موجودتھے لیکن خوش قسمتی سے کئی لوگ باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ 

دوسری جانب یوکرین کےایک اور شہر خارکیف میں بھی روسی بمباری کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے مقامی گورنرکا کہنا ہےکہ روسی بمباری  میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں