لوہانسک اور سیورودونیسک پر ہمارا کنٹرول ہو گیا ہے:روسی امور دفاع
روسی امور دفاع کے ترجمان ایگور کونا شینکوف نے بتایا ہےکہ یوکرین کے شہروں لوہانسک اور سیورودونیسک پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے
1848198

روسی امور دفاع کے ترجمان ایگور کونا شینکوف نے بتایا ہےکہ یوکرین کے شہروں لوہانسک اور سیورودونیسک پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
کوناشینکوف کے مطابق، نام نہاد عوامی جمہوریہ لوہانسک کی قوتوں اور روسی فوجیوں کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں لوہانسک میں واقع سیورو دونیسک اور بورووسکایہ شہروں اور ورونوو اور سیروتینو کی سول آبادیاں روس کے زیر کنٹرول آ گئی ہیں۔
روسی ترجمان نے بتایا کہ اس طرح سے آزوت کارخانےکو مزاحمتی مرکز کے طو رپر استعمال کرنے کی یوکرینی فوج کی کوششیں بھی ناکم ہو چکی ہیں اور ہماری فوج نے تمام متعلقہ علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔