ہسپانوی علاقے ملیلا میں 37 افریقی تارکین وطن ہلاک،حقوق انسانی کا تفتیش کا مطالبہ

ہسپانوی علاقے میلیلا میں داخلے کی کوشش میں 37 افریقی تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد مراکش کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

1848282
ہسپانوی علاقے ملیلا میں 37 افریقی تارکین وطن ہلاک،حقوق انسانی کا تفتیش کا مطالبہ

ہسپانوی علاقے میلیلا میں داخلے کی کوشش میں 37 افریقی تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد مراکش کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مراکش کی ایسوسی ایشن آف ہیومن رائٹس AMDH نے ملکی سرحدی محافظوں پر بلاجواز طاقت کے استعمال کا الزام لگایا ہے۔

یہ ہلاکتیں جمعے کے روز اسپین کے خود مختار شہر میلیا کو مراکش سے الگ کرنے والی سرحدی باڑ پر دو ہزار تارکین وطن کی طرف سے دھاوا بولے جانے کے بعد ہوئیں۔

مراکشی حکام کے مطابق قریب پانچ سو تارکین وطن سرحدی کنٹرول والے اس علاقے میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اس کارروائی کے دوران اٹھارہ تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

برسلز میں اپنے ایک خطاب کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اس سانحے کا ذمہ دار انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا گروپوں کو ٹھہرایا ہے ۔



متعللقہ خبریں