قوی امکان ہے میڈریڈ اجلاس سے قبل ترکی سے معاملہ طے ہوجائے گا: فن لینڈ

فن لینڈ  کی وزیر اعظم سانا مارین نے یقیین ظاہر کیا  ہے کہ  ان کے ملک اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کے پیش نظر ہم ترکی سے مفاہمت طے کرلیں گے

1846539
قوی امکان ہے میڈریڈ اجلاس سے قبل ترکی سے معاملہ طے ہوجائے گا: فن لینڈ

 فن لینڈ  کی وزیر اعظم سانا مارین نے یقین ظاہر کیا  ہے کہ  ان کے ملک اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کے  بر عکس ہم ترکی سے مفاہمت طے کرلیں گے۔

 سانا مارین   نےکرویشیا کے دارالحکومت  زغرب میں اپنے ہم منصب  آندرے پلانکوویچ سے ملاقات کی ۔

بعد ازاں ایک بیان میں  مارین نے کہا کہ ہمیں نیٹو میں شامل ہونے کی ضرورت ہے جو کہ طویل عرصے تک ہماری اور سویڈن کی مضبوطی کا ضامن بھی ہوگا۔

مارین نے ایک سوال کے جواب میں نیٹو رکنیت کی مخالفت  کے تناظر میں ترکی سے موجود تنازعے  پرامید ظاہر کی  کہ  28 تا29 جون کو  میڈریڈ میں نیٹو اجلاس سے قبل اس کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔

 پلانکوویچ  نے بھی اس موقع پر کہا کہ  ہم فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا خیر مقدم کریں گے،دونوں ملکوں کا یہ فیصلہ قابل احترام ہے،نیٹو کے سائے تلے  فن لینڈ اور سویڈن بھی شامل ہونا چاہتے ہیں،ہمیں دور حاضر میں نیٹو کی اہمیت کا اندازہ ہے کیونکہ فن لینڈ کی سرحد روس سے ملتی  ہے۔

 دونوں وزرائے اعظموں نے یوکرین کی یورپی یونین میں بطور امیدوار ملک حیثیت دینے کی بھی حمایت کی ۔

 کرویشیئن  صدر زوران میلانویچ سے بھی ملاقات کرنے والی مارین  نے اس سے قبل البانیہ اور شمالی مقدونیہ کا دورہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں