روس نے 2 لاکھ سے زائد بچے اغوا کیے ہیں:زیلنسکی

ولودیمیر زیلنسکی نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو اغوا کرنا ہی نہیں بلکہ اپنے وطن سے دور کرنا بھی ہے،روس نےایک انسان سوز جنگی جرم کا  مزید ارتکاب کیا ہے

1836661
روس نے 2 لاکھ سے زائد بچے اغوا کیے ہیں:زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ماسکو دو لاکھ سے زائد بچوں کو زبردستی اٹھا کر روس لے گیا ہے۔

خبر کے مطابق،انہوں نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو اغوا کرنا ہی نہیں بلکہ اپنے وطن سے دور کرنا بھی ہے،روس نےایک انسان سوز جنگی جرم کا  مزید ارتکاب کیا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دیں گے کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جا سکتا، اس کے عوام خود سپردگی نہیں کریں گے اور یوکرینی بچے قابضین کی جائیداد نہیں بنیں گے۔



متعللقہ خبریں