یوکیرین کو ڈنمارک اور سویڈن سے کثیر مقدار میں فوجی امداد

ڈنمارک نے یوکیرین کو   قریب 290 ملین  ڈالر کا اسلحہ جبکہ سویڈن نے غیر اعلانیہ اسلحہ فراہم کیا ہے

1835036
یوکیرین کو ڈنمارک اور سویڈن سے کثیر مقدار میں فوجی امداد

ڈنمارک نے یوکیرین کو   قریب 290 ملین  ڈالر کی  مالیت کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔

ڈینش  سرکاری ٹیلی ویژن  ڈی آر کی خبر کے مطابق  وزیر دفاع  مورٹن بودسکووف  نے  یوکیرین کو    ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازو سامان پر مشتمل  2 ملین کرون کی  مالیت  کی  امداد  روانہ    کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سویڈش حکومت نے  بھی  صیغہ راز رکھے جانے کے دائرہ کار میں یوکیرین کو نئی فوجی امداد    فراہم کرنے کی اطلاع دی ہے۔

حکومتی ویب پیج پر  جاری کردہ اعلامیہ میں   واضح کیا گیا ہے کہ یوکیرین  کو بھاری مقدار میں  عسکری امداد فراہم کی جائیگی اور صیغہ راز رکھنے    کی  بنا پر  اس کی تفصیلات کو بیان  نہیں  کیا جا سکتا۔

سویڈن نے اس سے قبل یوکرین کو 5 ہزار اے ٹی 4 اینٹی ٹینک بندوقیں، 5 ہزار اسٹیل واسکٹ، 5 ہزار ملٹری ہیلمٹ اور ڈیڑہ لاکھ فوجیوں کو تیار کھانا بھیجا تھا۔

سویڈن کی وزیر خارجہ این لِنڈے نے 2 فروری کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا  کہ یوکرین کی فوج کو 50 ملین ڈالر کی مالی امداد اپنی منزل پر پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں