چیف آف جنرل اسٹاف جنرل  یشار  گیولر  بلغاریہ کے دورے پر

بلغاریہ کی وزارت دفاع کے ایک تحریری بیان کے مطابق جنرل  یشار  گیولر   جو گزشتہ روز بلغاریہ  پہنچے  تھے کا سرکاری تقریب کے ساتھ  استقبال کیا گیا

1835358
چیف آف جنرل اسٹاف جنرل  یشار  گیولر  بلغاریہ کے دورے پر

بلغاریہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل  یشار  گیولر  نے میزبان چیف آف جنرل اسٹاف ایڈمرل افطیم افتیموف اور وزیر دفاع ڈریگومیر زاکوف سے ملاقات کی ہے۔

بلغاریہ کی وزارت دفاع کے ایک تحریری بیان کے مطابق جنرل  یشار  گیولر   جو گزشتہ روز بلغاریہ  پہنچے  تھے کا سرکاری تقریب کے ساتھ  استقبال کیا گیا۔

وزارت میں ہونے والی دوطرفہ ملاقاتوں کے دوران سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے امور کے ساتھ ساتھ 24 فروری سے جاری یوکرائن کی جنگ کے باعث نیٹو اتحادی ممالک کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں نیٹو کے مشرقی کنارے اور خاص طور پر بحیرہ اسود کے علاقے میں تمام ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور مربوط کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔

ترکی اور بلغاریہ  جو کہ اجتماعی سلامتی کے نظام میں اسٹریٹجک پارٹنر اور اتحادی ہیں  کے درمیان فوجی تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا گیا ہے تاکہ  کثیر القومی فوجی یونٹوں کے درمیان کام کی ہم آہنگی اور قابلیت کو بڑھایا  جائے۔

مذاکرات میں   بلقان کے علاقے میں سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے بلغاریہ اور ترکی کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیاگیا۔



متعللقہ خبریں