روس نے مشرقی یوکرین کے اہم قصبے پر قبضہ کر لیا

لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو دونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی

1834197
روس نے  مشرقی یوکرین کے اہم قصبے پر قبضہ کر لیا

روس نے مشرقی یوکرین کے ایک اہم اسٹریٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق،لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو دونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب کییف حکومت نے بھی اس خطے میں روسی پیش قدمی کا اعتراف کیا ہے۔

خدشہ ہے کہ  روس کے حالیہ حملے کسی نئے محاذ کی تیاری ہو سکتے  ہیں۔

روس کا مقصد لوہانسک اور دونیسک خطے پر مکمل قبضہ کر کے وہاں یوکرینیوں سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانا ہو سکتا ہے۔

روسی صدر نے جرمنی اور فرانسیسی سربراہان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کیف حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔

پوٹن نے برلن اور پیرس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں