یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا قوم سے خطاب

ولادیمیر زیلینسکی نے قوم سے اپنا روزانہ خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  روس نے یوکرین کے شہر خارکیو پر دوبارہ بمباری کی، زیلنسکی نے اعلان کیا کہ حملے کے نتیجے میں 9 افراد، تمام عام شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوئے

1833629
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی  کا قوم سے خطاب

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ایک بار پھر خارکیف پر بمباری کی اور اعلان کیا کہ حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

ولادیمیر زیلینسکی نے قوم سے اپنا روزانہ خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ  روس نے یوکرین کے شہر خارکیو پر دوبارہ بمباری کی، زیلنسکی نے اعلان کیا کہ حملے کے نتیجے میں 9 افراد، تمام عام شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  ہلاک   ہونے  والوں میں ایک 5 ماہ کا بچہ اور اس کا باپ بھی شامل ہے، زیلنسکی نے کہا کہ ماں کی حالت تشویشناک ہے، اور زخمیوں میں ایک 9 سالہ بچی بھی ہے۔

یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

 دوسری جانب سیویرو ڈونٹسک کےمیئرکا کہنا ہے کہ سیویروڈونٹسک میں تقریبا 1500افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ  تقریباً 13ہزار شہری شہر میں موجود ہیں۔

سیویرو ڈونٹسک میں 60 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔



متعللقہ خبریں