یوکرینی بانشدوں کا یورپی ممالک داخٖل ہونے کا سلسلہ جاری

یورپی یونین کے سرحدی تحفظ کے ادارے فرنٹیکس کے بیان کے مطابق، یوکرینی باشندے مالدووا کے ساتھ ساتھ اپنے  ملک  سے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہوئے ہیں

1829316
یوکرینی بانشدوں کا یورپی ممالک داخٖل ہونے کا سلسلہ جاری

روس کے حملے کے بعد یوکرینی باشندوں کے اپنے ملک کو ترک کرتے ہوئے  یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہونے والوں کی تعداد 63 لاکھ ہو گئی ہے۔

یورپی یونین کے سرحدی تحفظ کے ادارے فرنٹیکس کے بیان کے مطابق، یوکرینی باشندے مالدووا کے ساتھ ساتھ اپنے  ملک  سے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہوئے ہیں ۔

بیان کے مطابق سب سے زیادہ یوکرینی باشندے  پولینڈ گئے۔ بتایا گیا کہ پولینڈ میں 3.4 ملین یوکرینینی باشندے  داخل ہوئے ہیں تو  دیگر پڑوسی ممالک  میں سے  رومانیہ  میں  1.8 ملین ، ہنگری میں ، 650 ہزار سلواکیہ میں  420 ہزار  داخٖ ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں یوکرین میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 24 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 20 لاکھ افراد ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان میں سے نصف یوکرین کے شہری تھے۔

گزشتہ 10 دنوں میں یورپی یونین کی سرحدوں سے یوکرین میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد اوسطاً 32 ہزار یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

یوکرین کے شہری بغیر ویزا کے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں