زیلنسکی-ماکروں رابطہ، فرانس کا مکمل حمایت کا اظہار

ماکروں نے  زیلنسکی  سے ماریوپول میں واقع آزوستال  پلانٹ کی تازہ صورتحال  سے پوچھا اور کہا کہ  ہم یوکرین کےلیے امداد انسانی ،دفاعی سامان اور اقتصادی و مالی شعبے میں اعانت  کا سلسلہ جاری رکھیں گے

1828689
زیلنسکی-ماکروں رابطہ، فرانس کا مکمل حمایت کا اظہار

فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے  یوکرینی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔

 فرانسیسی ایوان صدر کے مطابق،اس ٹیلی فون بات چیت میں یوکرین کے لیے امداد انسانی اور اسلحہ کی فراہمی کے علاوہ یورپی یونین کی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ماکروں نے  زیلنسکی  سے ماریوپول میں واقع آزوستال  پلانٹ کی تازہ صورتحال  سے پوچھا اور کہا کہ  ہم یوکرین کےلیے امداد انسانی ،دفاعی سامان اور اقتصادی و مالی شعبے میں اعانت  کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 ماکروں نے کہا کہ  جلد ہی ہم  یوکرین کے لیے انسانی امداد اور اسلحہ فراہم کریں گے۔

 علاوہ ازیں،  اس بات چیت میں یہ بھی کہا گیا کہ  یوکرین کی علاقائی سالمیت کے احترام کےلیے ایک عالمی معاہدے کے تحت فرانس مکمل ضمانت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ماکروں نے زیلنسکی کو بتایا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کے مطالبے کا یورپی یونین کونسل جائزہ  لے گی۔

 



متعللقہ خبریں