فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو رکنیت کی درخواستیں سیکرٹری جنرل کو پیش کر دیں

ہر ملک کو اپنا راستہ منتخب کرنے کا حق حاصل  ہے اور وہ دونوں ممالک کے مطالبات کا خیر مقدم کرتے ہیں

1828650
فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو رکنیت کی درخواستیں سیکرٹری جنرل کو پیش کر دیں

فن لینڈ ا ور سویڈن  نے  نیٹو  رکنیت کے  حصول کے لیے  سرکاری  درخواست  نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ کو پیش  کر دی ہے۔

سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے یہ خطوط بیلجین دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے لیے تسلیم شدہ سویڈش اور فن لینڈ کے سفیروں سے وصول کیے ۔

اسٹولٹن برگ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو اپنا راستہ منتخب کرنے کا حق حاصل  ہے اور وہ دونوں ممالک کے مطالبات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت سے نیٹو کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔"آج کی گزارشات ایک تاریخی قدم ہے۔ اب اتحادی نیٹو کے راستے پر غور کریں گے۔ تمام اتحادیوں کے سیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ ہم تمام  متعلقہ مسائل کو جامع طور پر  تیزی سے  حل کرنے پر  ُپر عزم  ہیں۔"

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ تمام اتحادی نیٹو کی توسیع کی ضرورت پر متفق ہیں۔

 



متعللقہ خبریں