فرانس: الزبتھ بورن وزیراعظم منتخب ہو گئیں

فر انس کی دوسری خاتون وزیراعظم  الزبتھ بورن صدر امانویل ماکروں  کے دور اقتدار میں  وزیر مواصلات،وزیر ماحولیات اور وزیر محنت کے طور پر کام کر چکی ہیں

1827923
فرانس: الزبتھ بورن  وزیراعظم منتخب ہو گئیں

فرانس میں ژاں کاسٹیکس کے مستعفی ہونے پر وزیراعظم کا قلمدان اب وزیر محنت الزبتھ بورن نے سنبھالا ہے ۔

ملکی  ایوان صدر  کے مطابق، 61 سالہ بورن کو اب نئی کابینہ تشکیل دینےکا منصب سونپا جائے گا۔

فر انس کی دوسری خاتون وزیراعظم  الزبتھ بورن صدر امانویل ماکروں  کے دور اقتدار میں  وزیر مواصلات،وزیر ماحولیات اور وزیر محنت کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کاسٹیکس نے اپنا استعفی صدر کو پیش کر دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

ان  کے فرائض منصبی 3 جولائی سن 2020 کو شروع ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں