روسی فوج خارکیف سے پسپا کر دی گئی ہے: یوکرین

یوکرینی فوج نے روسی فوج کے زیر تسلط شہر خارکیف میں فتح حاصل کرتے ہوئے روسی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا

1827669
روسی فوج خارکیف سے پسپا کر دی گئی ہے: یوکرین

یوکرینی فوج نے روسی فوج کے زیر تسلط شہر خارکیف میں فتح حاصل کرتے ہوئے روسی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

خبر کے مطابق، یوکرینی فوج نے خارکیف میں روسی فوج کا قبضہ واگزار کرالیا ہے اور روس کی سرحد تک پہنچ گئے ہیں۔

یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوجی پیلے اور نیلے رنگ سے بنائیں گئی سرحدی حدود کی نشانی کے قر یب جمع ہیں جس کے بعد روس کی حدود شروع ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب صدر وولودیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے اپنے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر تسلط یوکرین کے شہر لوہانسک میں فائرنگ  کر کے دو شہریوں کو قتل کردیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی فوج نے دونیسک میں روسی فوجیوں اور ان کے حمایتی علیحدگی پسندوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ روس نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 26 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہوکر دارالحکومت کیف اور دوسرے بڑے شہر خارکیف پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں