روس کا یوکرین پر میزائلوں سے حملہ،عسکری تنصیب تباہ

مغربی یوکرین کی پولش سرحد سے متصل علاقے میں روس کی طرف سے چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک فوجی تنصیب کے مکمل طور پر تباہ ہو جانے کی اطلاع ہے

1827131
روس کا یوکرین پر میزائلوں سے حملہ،عسکری تنصیب تباہ

مغربی یوکرین کی پولش سرحد سے متصل علاقے میں روس کی طرف سے چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں ایک فوجی تنصیب کے مکمل طور پر تباہ ہو جانے کی اطلاع ہے۔

یوکرین کے علاقے لوویو کے گورنر ماکسم کوسٹسکی نے  ایک بیان میں کہا کہ چار میزائلوں نے مغربی علاقے یاووریو کے پولینڈ کی سرحد کے نزدیکی علاقے میں قائم ایک  عسکری تنصیب کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔

 ٹیلی گرام پر گورنر کا کہنا تھا کہ یہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

قبل ازیں یوکرین کی فضائیہ کے ایک کمانڈر نے آج صبح سویرے ایک بیان میں کہا تھا کہ بحیرہ اسود سے لیوویو کے علاقے میں میزائل داغے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں