سویڈن: پالوڈین نے دوبارہ قرآن نذرِ آتش کر دیا

راسموس پالوڈین کو خفیہ ایجنسی کی بُلٹ پروف بکتر بند گاڑی میں اور 20 پولیس گاڑیوں کی ہمراہی میں تحریکی کاروائی کی جگہ پر پہنچایا گیا

1826339
سویڈن: پالوڈین نے دوبارہ قرآن نذرِ آتش کر دیا

ڈنمارک کی سٹریم کرس پارٹی کے چئیرمین راسموس پالوڈین نے سویڈن کے علاقے وسٹرا گوٹالینڈ میں مسلمان اکثریتی آبادی والی رہائشی عمارتوں فرولندا، بوراس اور ٹرول ہیٹن میں پولیس کی نگرانی میں قرآن کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

اس تحریکی کاروائی میں تقریباً 100 پولیس باڈی گارڈ پالوڈین کی حفاظت کر رہے تھے اس کے علاوہ سویڈن خفیہ ایجنسی نے اسے 10 افراد پر مشتمل سِول پولیس کے ساتھ قریبی سکیورٹی بھی فراہم کر رکھی تھی۔

راسموس پالوڈین کو خفیہ ایجنسی کی بُلٹ پروف بکتر بند گاڑی میں اور 20 پولیس گاڑیوں کی ہمراہی میں تحریکی کاروائی کی جگہ پر پہنچایا گیا ۔

بوراس میں اس تحریکی کاروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مظاہرین میں سے 6 نے نہر میں چھلانگ لگا کر پالوڈین تک پہنچنے کی کوشش کی۔  پولیس نے، تیر کے پالوڈین کے قریب  پہنچنے والے ان مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔

راسموس پالوڈین کے قرآن کو نذرِ آتش کرنے کے دوران مخالف مظاہرین نے آہ و بقا کی اور بعض پر ہسٹیریائی کیفیت طاری ہو گئی۔

واضح رہے کہ پالوڈین کو ڈنمارک اور سویڈن کی شہریت حاصل ہے اور وہ 2017 سے ڈنمارک کے مختلف شہروں میں قرآنِ کریم کو نذرِ آتش کرنے کی تحریکی کاروائیاں کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں