دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فرانسیسی صدر کو روسی صدر کی مبارکباد

ایمینوئل میکرون کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد دارالحکومت پیرس، رینس اور نانتیس میں مظاہرے

1817796
دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فرانسیسی صدر کو روسی صدر کی مبارکباد

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون اپنے عہدے پر دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔

ملک میں کل ہونے والے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مقامی وقت کے مطابق شب 8 بجے  مکمل ہوا۔

عوامی نشریاتی ادارے فرانس انفو کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق صدر میکرون کو 58.2 فیصد ووٹ ملے جب کہ ان کی حریف انتہائی دائیں بازو کی مارین لی پین 41.8 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔

سرکاری نتائج کا اعلان آئینی کونسل 27 اپریل کو کرے گی۔

انتخابات میں حصہ نہ لینے والوں کی شرح 28.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 1969 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

44 سالہ میکرون دوسری بار اس عہدے پر منتخب ہونے والے ملک کے  تیسرے صدر بن گئے۔

2017 کے صدارتی انتخابات میں میکرون نے دوسرے راؤنڈ میں ایک بار پھر لی پین کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جس میں میکرون  66.06 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب ہوئےتھے اور لی پین کو 33.9 فیصد ووٹ ملے۔

دوسری جانب ایمینوئل میکرون کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد دارالحکومت پیرس، رینس اور نانتیس میں مظاہرے کیے گئے۔

پیرس میں خود کو "فاشسٹ مخالف" کہنے والے سینکڑوں افراد ریپبلک اسکوائر میں جمع ہوئے اور  میکرون مخالف نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

دریں اثنا، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دوبارہ منتخب صدر ایمانوئل میکرون کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق پوتن کی جانب سے میکرون کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے، "میں آپ کی ریاستی سرگرمیوں میں کامیابی کے ساتھ ساتھ صحت اور تندرستی کا دعا گو ہوں۔"



متعللقہ خبریں