فرانس میں صدارتی انتخابات 24 اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں

تقریباً 67 ملین آبادی کے حامل ملک میں، 48.7 ملین ووٹرز 5 سال تک خدمات انجام دینے  کے لیے  نئے صدر کا تعین کرنے کے لیے پولنگ میں حصہ لیں گے

1816655
فرانس میں صدارتی انتخابات 24 اپریل کو منعقد ہو رہے ہیں

اتوار 24 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فرانس کے عوام صدر ایمانوئل میکرون اور انتہائی دائیں بازو کی مارین لی پین کے درمیان انتخاب کریں گے۔

تقریباً 67 ملین آبادی کے حامل ملک میں، 48.7 ملین ووٹرز 5 سال تک خدمات انجام دینے  کے لیے  نئے صدر کا تعین کرنے کے لیے پولنگ میں حصہ لیں گے۔

پولنگ سٹیشنوں میں ووٹنگ فرانس کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو کر  شام 7  بجے ختم ہوگی۔

بڑے شہروں میں 8 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔

تحقیقی کمپنیاں پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی انتخابات کے تخمینی نتائج دینا شروع کر سکیں گی۔

سرکاری نتائج کا اعلان آئینی کونسل 27 اپریل کو کرے گی۔



متعللقہ خبریں