ترکی یوکرین کا حقیقی دوست ملک ہے: مئیر کیف

یوکرین کی فوج کے  اپریل کے آغاز میں کیف کے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر  نے کے  باوجود  دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات جاری ہیں

1812810
ترکی یوکرین  کا حقیقی دوست ملک ہے: مئیر کیف

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے میئر Vitali Klitschko نے  24 فروری کو روس  کی جانب سے شروع کردہ جنگ کے ا علان  کے بعد  اپنے ملک کو دی جانے والی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا  ہے۔

یوکرین کی فوج کے  اپریل کے آغاز میں کیف کے علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر  نے کے  باوجود  دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

کیف کے میئر Klitschko نے یوکرین کے دوست اور پڑوسی ریاستوں بالخصوص ترکی کے تعاون سے کیف میں جاری حفاظتی اقدامات کے بارے میں پریس کو بیان جاری کیا ہے۔

Klitschko نے  کہا ہے کہ یوکرین، جس پر روس نے حملہ کیا  ہے اور  وہ  اس وقت  مشکل وقت سے گزر رہا  ہے  تو اسی دوران  بین  الاقوامی امداد ان کے ملک کے لیے   انتہائی  اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے یوکرین میں  امن کی حمایت کے لیے مثبت انداز اپنایا ہے اور یوکرین کی حمایت کی ہے۔

کیف کے میئر نے کہا کہ انہیں انسانی، طبی، فوجی اور سیاسی امداد کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ  "ہم نہ صرف اپنے خاندانوں، اپنے گھروں، اپنے ملک کا بلکہ تمام جمہوری ممالک کے وضع  کردہ  جمہوری اصولوں کا بھی دفاع  کررہے ہیں ۔ خطے میں استحکام کو برقرار رکھنا یوکرین کی پائیدار سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر منحصر ہے۔ " انہوں نے کہا کہ  وہ خاص طور پر ترکی سمیت  ان ممالک  کا  شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جو ان کے ملک کی حمایت  کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "سیاسی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے لیے ہم ترکی کے بے حد مشکور ہیں۔ ہم  معلوم ہوچکا ہے کہ  اس مشکل وقت میں یوکرین کا حقیقی دوست کون ہے۔



متعللقہ خبریں