آسٹریا: استنبول مذاکراتی مرحلہ، یوکرین میں قیام امن کا، ایک اہم موقع ہے

آسٹریا، فعال اور غیر جانبدار پالیسی کے ساتھ، امن کے لئے کردار ادا کرنا جاری رکھے گا: وزیر اعظم کارل نیہاما

1812658
آسٹریا: استنبول مذاکراتی مرحلہ، یوکرین میں قیام امن کا، ایک اہم موقع ہے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہاما کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بارے میں ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے صدر رجب طیب ایردوان کو دورہ کیف کے بارے میں بریفنگ دی۔ ہم نے استنبول مذاکراتی مرحلے کے، یوکرین میں قیام امن کے لئے، ایک بہترین موقع ہونے پر بھی اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریا، فعال اور غیر جانبدار پالیسی کے ساتھ، امن کے لئے کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ نیہاما نے 9 اپریل کو یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا۔ کیف میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے متعدد ملاقاتیں کیں اور بوچا سمیت جنگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے مقامات کا مشاہدہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں