مصر اور یورپی یونین کے درمیان سمجھوتہ، قدرتی گیس کے شعبے میں تعاون مضبوط بنایا جائے گا

روسی گیس کے متبادل کے لئے قدرتی گیس کے شعبے میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے: مصر اور یورپی یونین مشترکہ اعلامیہ

1810322
مصر اور یورپی یونین کے درمیان سمجھوتہ، قدرتی گیس کے شعبے میں تعاون مضبوط بنایا جائے گا

مصر اور یورپی یونین کے درمیان قدرتی گیس کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

مصر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یورپ گرین میمورینڈم کے ذمہ دار یورپی یونین کمیشن کے نائب سربراہ فرانس ٹِمّر مین اپنے وفد کے ہمراہ قاہرہ کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ سمیع شکرو نے فرانس ٹِمّر مین اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

مصر اور یورپی یونین کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق روسی گیس کے متبادل کے دائرہ کار میں قدرتی گیس کے شعبے میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق "دونوں فریقین، محلول قدرتی گیس اور گرین ہائیڈروجن کی رسد کے معاملے میں باہمی تعاون میں اضافہ کریں گے۔ فریقین کے درمیان، یورپ، افریقہ اور خلیجی ممالک کے درمیان، ہائیڈروجن کی تجارت پر مبنی، بحیرہ روم گرین ہائیڈروجن اشتراک کو وسعت دینے پر بھی اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جیوپولیٹک صورتحال کو نہ تو ماحولیاتی اقدامات میں رجعت پیدا کرنی چاہیے اور نہ ہی ترقی پذیر ممالک کے لئے مجّوزہ مالی شعبے میں تنگی کا سبب بننا چاہیے۔



متعللقہ خبریں