یورپی پارلیمنٹ: مہاجرین قبول کرنے والے ممالک کو 3،4 بلین یورو امداد دی جائے گی

یورپی پارلیمنٹ نے یوکرینی مہاجرین قبول کرنے والے یورپی یونین ممالک کو 3،4 بلین یورو امداد کی فراہمی پر مبنی فیصلے کی منظوری دے دی

1809275
یورپی پارلیمنٹ: مہاجرین قبول کرنے والے ممالک کو 3،4 بلین یورو امداد دی جائے گی

یورپی پارلیمنٹ نے یوکرینی مہاجرین قبول کرنے والے یورپی یونین ممالک کو 3،4 بلین یورو امداد کی فراہمی پر مبنی فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

فرانس کے شہر سٹراس برگ میں یورپی یونین جنرل کمیٹی اجلاس میں، 24 فروری کو روس کی شروع کردہ جنگ کی وجہ سے، یوکرینی مہاجرین کو قبول کرنے والے یورپی یونین کے رکن ممالک کی 3،4 بلین یورو امداد پر مبنی فیصلے کو ایک منفی اور 549 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔ رائے شماری میں 8 ممبران نے رائے دہی سے اجتناب کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 3،4 بلین یورو کی رقم 'ری ایکٹ۔ ای یو' فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔ یوکرین کے ہمسایہ یورپی یونین ممالک ہنگری، پولینڈ، رومانیہ اور سلوواکیہ اور اپنی آبادی کے ایک فیصد سے زائد مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک آسٹریا، جمہوریہ چیک اور ایستونیا کو بِلا تاخیر اور رسید طلبی کے بغیر فنڈ کا 45 فیصد فراہم کر دیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں