اس وقت ہم خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں: وان ڈر لیئین

یہ ایسے خوفناک دن ہیں کہ جن میں ہم صدر پوتن کے یوکرین میں جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں: اُرسولا وان ڈر لیئین

1809237
اس وقت ہم خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں: وان ڈر لیئین

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لیئین نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے یوکرین میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "اس وقت ہم خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں"۔

وان ڈر لیئین نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سویڈن کی وزیر اعظم ماگڈالینا اینڈرسن کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں لیئِن نے کہا ہے کہ "یہ ایسے خوفناک دن ہیں کہ جن میں ہم صدر پوتن کے یوکرین میں جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ روس کے یوکرین پر قبضے کی وجہ سے یورپی یونین ممالک نے 4 ملین یوکرینی مہاجرین کو قبول کیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم مادی حوالے سے اور اسلحے کے ساتھ یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔ یوکرینی عوام اس اتحاد کی حقدار ہے۔

سویڈن کی وزیر اعظم ماگڈالینا اینڈرسن نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ "روس کے یوکرین پر قبضے نے روسی پیٹرول اور گیس پر انحصار سے آزادی کی ضرورت میں اور قابل تجدید توانائی کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ وان ڈر لیئین کے ساتھ بھی ہم نے انہی موضوعات پر بات چیت کے لئے ملاقات کی ہے"۔

 



متعللقہ خبریں